aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
خلش دہلوی کی شاعری فوری رد عمل کا خوبصورت اور دل کش اظہار ہے، ان کے کلام میں غم کی ذیلی لہر اور اور ایک خاص حزنیہ کیفیت کا احساس ہوتاہے،خلش دہلوی کی فکر کا کینوس کافی وسیع ہے اور ان کا پیرایہ اظہار بھی متنوع ہے، خلش صاحب ایک اچھے گیت کار بھی ہیں لتا منگیشکر ، اوشا منگیشکر اور سلیم رضا نے اپنی آوازوں کے جادو سے ان کے نغمات کو مزید خوبصورت بنا کر پیش کیاہے۔ زیر نظر کتاب میں خلش دہلوی کے منتخب اشعار تین زبانوں میں پیش کئے گئے ہیں ایک ہی شعر کو اردو میں دیا گیا ہے پھر اسی کو دیونا گری اور رومن انگلش میں بھی پیش کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے تینوں زبانوں میں استفادہ کرنا آسان ہوگیاہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets