aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "کھڑکیاں" جیوتیشور پتھک کا ناول ہے، یہ ناول مختلف کھڑکیوں پر مشتمل ہے، جیسے "پہلی کھڑکی" دوسری کھڑکی" تیسری کھڑکی، جیسے ابواب قائم کئے گئے ہیں، جن کے تحت سماج کے مختلف شعبہ جات کی خامیوں اور کوتاہیوں کا بخوبی نقشہ کھینچا گیا ہے، سیاست کا حال بدتر ہے، اصولوں کو بالائے طاق رکھا جارہا ہے، انسانوں کو مظالم کا شکار بنایا جارہا ہے، اخلاقی اقدار پامال ہورہی ہیں، ہر شعبہ گندی سیاست کا شکار ہے، ناول میں ان تمام حقائق کو بخوبی آشکار کیا گیا ہے، للی بلمویا کردار اس ناول کا انہتائی اہم کردار ہے، جو صحافی ہے، اور حقائق کا سراغ لگانے میں پوری تن دہی سے کوشش کرتی ہے، اسپیکٹر جناردھن بھی اس ناول کا اہم کردار ہے، جو ایماندار پولیس آفیسر ہے، لیکن بے ایمان لوگ انہیں پریشانیوں میں مبتلا کرتے ہیں، پروفیسر ہریشچندر بھی ناول کا اہم کردار ہے، ناول ان کرداروں کے ذریعے سماجی بے راہ روی کا بخوبی تذکرہ کرتا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free