Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

रद करें डाउनलोड शेर

संपादक : इलियास देहलवी

अंक : Shumara Number-300

प्रकाशक : मोहम्मद यूनुस देहलवी

मूल : दिल्ली, भारत

प्रकाशन वर्ष : 1973

भाषा : Urdu

श्रेणियाँ : बाल-साहित्य, पत्रिका

उप श्रेणियां : खिलौना, नई दिल्ली

पृष्ठ : 59

सहयोगी : फ़िरोज़ बख़्त अहमद

महीना : March

खिलौना
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

पत्रिका: परिचय

رسالہ "کھلونا" پیارے بچوں کا پیارا ماہنامہ رہا ہے۔ اس کی اشاعت کا آغاز اپریل، ۱۹۴۸ میں ہوا۔ اپنی معیاری اور دلچسپ پیشکش سے اس کو جو شہرت اور مقبولیت ملی، وہ کسی اور رسالے کو نہیں نصیب ہوئی۔ اس کے بانی ادارہ شمع کے مالک یوسف دہلوی تھے۔ ان کے بعد یونس، ادریس اور الیاس دہلوی نے اس کی ادارت کی۔ ماہنامہ کھلونا کا دفتر آصف علی روڈ، اجمیری گیٹ، نئی دہلی میں تھا۔ ادارہ شمع کے تحت سات رسالوں کی سریز تھی جو اس طرح مشتہر کیے جاتے تھے، کہ آپ کے لیے "شمع، شبستاں۔" آپ کی بیوی اور بیٹی کے لیے "بانو"، بالغ بچوں کے لیے "مجرم" اور چھوٹے بچوں کے لیے "کھلونا"، ہندی جاننے والوں کے لیے "سشما اور دوشی۔" یہ سات رسالے قوسِ قزح کے رنگوں کی طرح جاذب نظر اور حسین ہیں۔ لیکن ان میں جو شہرت "کھلونا" کو ملی وہ کسی کے حصے میں نہیں آئی۔ ادارہ شمع کے تحت اس رسالے کو جن مشاہیر قلم کاروں کا قلمی تعاون حاصل تھا ان میں کرشن چندر، بلونت سنگھ، عادل رشید، سلام مچھلی شہری، مرزا ادیب، عصمت چغتائی، رام لعل، خواجہ احمد عباس، واجدہ تبسم، اے آر خاتون، رضیہ سجاد ظہیر، جیلانی بانو، خدیجہ مستور، شمیم کرہانی، ستیہ پال آنند، راجہ مہدی علی خاں، رئیس احمد جعفری، جمیلہ بانو، روشن جہاں، کنہیا لال کپور، صالحہ عابد حسین، خواجہ احمد عباس، فکر تونسوی، جگن ناتھ آزاد، رئیس امروہوی، احمد ندیم قاسمی، ساحر لدھیانوی، اور شفیع الدین نیر جیسی شخصیات تھیں۔ کھلونا آٹھ سے۸۰ سال کے بچوں کے لئے شائع ہوتا تھا۔ اسی رسالہ میں سراج انور کا خوفناک جزیرہ، کالی دنیا، نیلی دنیا، ظفر پیامی کا ستاروں کے قیدی اور کرشن چندر کی چڑیوں کی الف لیلیٰ جیسی شاہکار تخلیقات شائع ہوئیں۔ کھلونا کا سالنامہ بچوں میں بہت مقبول تھا۔ جو معتبر ادیبوں کی نگارشات پر مشتمل ہوتا تھا، یہ ڈیڑھ روپے کا پرچہ مستقل خریداروں کو مفت بھیجا جاتا تھا۔ رسالہ کھلونا کی قیمت پہلے پہل ۵۰ نئے پیسے ماہانہ اور ۵روپے ۵ نئےپیسے سالانہ تھی، جو بعد ازاں ۷۵ پیسے ماہانہ اور ۸ روپے سالانہ ہوگئی۔ کھلونا کا عام شمارہ ۶۰ تا ۷۰ صفحات پر اور سالنامہ اور خصوصی نمبر ۱۵۰ صفحات پر مشتمل ہوتا تھا۔ رسالہ "کھلونا" کی عمومی ترتیب یوں تھی۔ رنگین سرورق جس پر بچوں کی مناسبت سے کوئی تصویر ہوتی، پھر اداریہ کے تحت اپنی باتیں، عنوان سے ایک مختصر مضمون ہوتا، پھر کوئی ایڈوینچرس اور معلوماتی مضمون ہوتا، جیسے جاپان کے برف کے بھوت، اس کے بعد انعامی تصویریں، انعامی کارٹون نمبر، تصویری پہیلی، کہانیاں، فکشن سریز، نظمیں، اشتہارات وغیرہ۔ یہ شاید واحد رسالہ تھا جس میں بچوں کی پسند اور ناپسند کے بارے میں پوچھا جاتاتھا۔ اپنے جاذب نظرگیٹ اپ، السٹریشن اور دیدہ زیب طباعت کی وجہ سے اس رسالے نے بہت جلد مقبولیت اور شہرت کی بلندیاں طے کر لیں۔ شمع گروپ کی سرپرستی کی وجہ سے یہ بچوں کا ہردل عزیز رسالہ بن گیا۔ بچوں کے رسائل کے ضمن میں یہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ ایک مثالی مجلہ جس کی کمی آج کے دور میں بھی محسوس کی جار ہی ہے۔ یہ رسالہ ۱۹۸۷ میں بند ہوگیا۔

.....और पढ़िए
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

संपादक की अन्य पुस्तकें

संपादक की अन्य पत्रिकाएं यहाँ पढ़ें।

सबसे लोकप्रिय पत्रिकाएँ

सर्वाधिक लोकप्रिय पत्रिकाओं के इस तैयार-शुदा संग्रह को ब्राउज़ करें और अगली सर्वश्रेष्ठ पठन की खोज करें। आप इस पृष्ठ पर लोकप्रिय पत्रिकाओं को ऑनलाइन ढूंढ सकते हैं, जिन्हें रेख़्ता ने उर्दू पत्रिका के पाठकों के लिए चुना है। इस पृष्ठ में सबसे लोकप्रिय उर्दू पत्रिकाएँ हैं।

पूरा देखिए

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
बोलिए