Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

रद करें डाउनलोड शेर

लेखक : मोहम्मद शरीफ़ बक़ा

प्रकाशक : इक़बाल अकादमी पाकिस्तान, लाहौर

प्रकाशन वर्ष : 1991

भाषा : Urdu

श्रेणियाँ : अनुवाद

उप श्रेणियां : व्याख्यान

पृष्ठ : 145

सहयोगी : अंजुमन तरक़्क़ी उर्दू (हिन्द), देहली

ख़ुतबात-ए-इक़बाल
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

पुस्तक: परिचय

"خطبات اقبال"شاعر مشرق علامہ اقبال كےخطبات "تشكیل جدید الہیات اسلامیہ "كا مكمل جائزہ ہے،جو ان كی انگریزی خطبات كا اردو ترجمہ ہے۔ان خطبات میں علامہ کے زیربحث اسلامی افکاركے مختلف موضوعات ہیں ۔اس لیے اسلامی افكار و نظریات كی تشكیل جدید كے سلسلے میں ان خطبات كی اہمیت،عظمت اور افادیت مسلم ہے۔بے شك ان خطبات كا پس منظر فلسفیانہ،سیاسی اور مذہبی ہے لیكن ان كی نوعیت علمی اورفلسفیانہ ہے۔علامہ مسلمانوں كو حقیقی اسلامی تعلیمات اور اسلاف كے شاندار ماضی سے روشناس كرانا چاہتے تھے۔ علامہ كے خطبات ایك عظیم شاہكار ہیں ،جس میں انھوں نے اپنے زمانے كے اہم افكار كواسلامی حكمت كے حوالے سے اور اسلامی حكمت كے بعض نمایاں مسائل كو مغربی افكار كی روشنی میں پیش كیا ہے۔اس طرح اقبال كے خطبات اسلامی اور مغربی حكمت كا نچوڑ ہیں۔اس لیے ان كا اسلوب بیاں خالصتاَ علمی اور اصطلاحی ہے۔ان خطبات میں موجود اشاروں اور اصطلاحوں كو سمجھنے كے لیےقاری كا اسلامی اور مغربی علوم سے واقف ہونا ضروری ہے۔علامہ كے یہ خطبات ایك عام قاری كے لیے ناقابل فہم ہیں اور قارئین كی اس مشكل كا بہترین حل زیر نظر كتاب "خطبات اقبال ۔ایك جائزہ" ہے۔جس میں مصنف نے اقبال كے خطبات كے مطالب كی آسان تشریح كردی ہے۔علامہ كے خطبات كاآسان اور سادہ زبان میں لیا گیا یہ جائزہ اس اعتبار سے بھی اہمیت كا حامل ہے كہ مصنف نے خطبات كے تمام اہم نكات كو سادہ اور رواں اسلوب میں پیش كیا ہے۔جس كے مطالعہ سے عام قاری بھی حكیم الامت كی فلسفیانہ خطبات سے بآسانی مستفید ہوسكتاہے۔ ان خطبات كے اہم موضوعات فلسفہ،قومیت،وطنیت،عقل وعشق كا موازنہ ،نظریہ علم،ابلیس و آدم،سائنس اورمذہب كا تقابلی مطالعہ،كائنات كی حقیقت،غیر اسلامی تصوف كا بیان،مذہب كا تقابلی مطالعہ،اسلامی كلچر كی خصوصیت،فلسفہ خودی وغیرہ ہیں ۔ ان خطبات میں مذكورہ موضوعات سے متعلق بیشتر مسائل بھی زیر بحث ہیں۔یہ كتاب اقبال اور ان كے افكار كو سہل انداز میں پیش كرنے كی ایك اہم كوشش ہے۔مصنف كا انداز تشریحی ہر نوع كے قاری كے لیے قابل قبول اور عام فہم ہے۔مصنف نےعلمی اصطلاحات كی تعبیراتنی آسان كردی ہے كہ قاری دقیق سے دقیق مسئلہ بھی بآسانی سمجھ سكتاہے۔اس لحاظ سے یہ كتاب اقبال كے افكار و نظریات سے واقف كراتی اہمیت كی حامل ہے۔

.....और पढ़िए
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

लेखक की अन्य पुस्तकें

लेखक की अन्य पुस्तकें यहाँ पढ़ें।

पूरा देखिए

लोकप्रिय और ट्रेंडिंग

सबसे लोकप्रिय और ट्रेंडिंग उर्दू पुस्तकों का पता लगाएँ।

पूरा देखिए

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
बोलिए