aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
کرشن چندر ترقی پسند یت کے حامل زود نویس ناول نگا رہیں۔جو کئی ناول،کئی افسانے اور ڈراموں کے خالق ہیں۔ پیش نظرحیات افتخار کی تصنیف ہے ،جو ان کے ایم ۔فل کا تحقیقی مقالہ ہے۔جس میں کرشن چندر کے ناولوں کا مطالعہ ترقی پسند نقطہ ء نظر سے کیا گیا۔کرشن چندر نہ صرف ترقی پسند تھے بلکہ اشتراکیت پسند بھی تھے۔اس لیے ان کی ہر تخلیق میں ترقی پسندی نظریات نمایاں ہیں۔اس کتاب میں کرشن چندر کی ترقی پسندانہ افکار کا جائزہ ان کے ناولوں کے تحت لیا گیا ہے۔مصنف نے پوری کوشش کی ہے کہ وہ اپنے موضوع سے متعلق کرشن چندر کے تقریبا پچاس ناولوں کا موضوعاتی اور فنی تجزیہ پیش کرسکیں۔مصنف کا اندازتحقیقی و تنقیدی ہے۔ابتدا میں "ترقی پسندی کی تعریف اورکرشن چندر بحیثیت ترقی پسند "عنوان کے تحت جوتفصیلی معلومات فراہم کی ہیں،وہ بے حد اہم ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets