aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
سلطان قلی قطب شاہ عربی، فارسی اردو اور تیلگو زبانوں میں ماہر تھے۔ ان کی شاعری فارسی اور اردو زبانوں میں ہے۔ اردو شاعری کا دیوان کلیات قلی قطب شاہ کافی مشہور ہے۔ اور ان کو اردو کاپہلا صاحب دیوان شاعر مانا جاتا ہے۔ قلی قطب شاہ ایک قابل اور انصاف پسند بادشاہ ہونے کے ساتھ ساتھ اردو زبان کے ایک عظیم صاحب دیوان شاعر بھی تھے۔ انھوں نے تقریباً 50 ہزار سے بھی زیادہ اشعار دکنی اردو زبان میں کہے ہیں۔ جن میں سے بیشتر اشعار کی زبان دکنی ہونے کی وجہ سے قدرے مشکل ہے۔ انہوں نے اپنی شاعری میں موسموں، تہواروں، پھولوں اور پھلوں پر طویل نظمیں لکھی ہیں۔ قلی کو ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب سے عشق تھا اور اپنے وطن ہندوستان سے بے پناہ محبت تھی۔ قلی قطب شاہ کی کلیات میں غزلوں، نظموں کے علاوہ مثنویاں، قصائد، میراثی اور رباعیات جیسی تمام اصناف موجود ہیں اس کلیات میں قلی قطب شاہ کی نظموں ، غزلوں کے علاوہ رباعیات اور قصیدے بھی موجود ہیں جو ان کی ادبی صلاحیتوں کے مظہر ہے۔ ان کی کلیات کو سیدہ جعفر نے مرتب کیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets