aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مصطفی زیدی جدید شعرا میں ایک اہم نام ہے۔ جن کی نظمیں داخل اور خارج کا حسین امتزاج ہیں۔مصطفی زیدی تیغ الہ آبادی کے نام سے بھی لکھتے رہے۔مصطفی زیدی شعرا کے اس گروہ سے تعلق رکھتے ہیں، جنہوں نے شاعری کو سچ بولنا سکھایا۔ مصطفی زیدی بنیادی طور پر اردو شاعری کی کلاسیکی روایت سے پیدا ہونے والے شعرا میں سے ہیں۔ جدید غز ل کی تشکیل میں مصطفیٰ زیدی کا بہت اہم حصہ ہے۔ وہ محبت اور زندگی کے بارے میں ایک خاص نکتہ نظر رکھتے ہیں۔ مصطفی زیدی ایک ایسے شاعر ہیں جن کی تخلیقی صلاحیتوں کو جوش ملیح آبادی اور فراق گورکھپوری جیسے بڑے شاعروں نے سراہا ہے۔ جوش نے مصطفی زیدی کی خود کشی کے سانحے پر اس انداز سے اظہار تعزیت کی تھی، "زیدی کی موت نے مجھ کو ایک ایسے جواں سال اور ذہین رفیق سفر سے محروم کردیا جو فکر کے بھیانک جنگلوں میں میرے شانے سے شانہ ملاکر چلتا اور مسائل کائنات سلجھانے میں میرا ہاتھ بٹایا کرتا۔"
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets