aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"کتب خانہ" جو کہ 1985 میں منظر عام پر آئی تھی ،یہ کتاب دیگر کتب سے مختلف ہے، کیونکہ یہ ریڈیو کے ایک دستاویزی پروگرام پر مبنی ہے اس کتاب کی تحریر کا انداز بھی وہی ریڈیائی ہے لیکن دوران مطالعہ خوبصورت انداز دل کولبھا تا ہے،کتاب چوبیس ابواب پر مشتمل ہے، ہر باب کسی نہ کسی شہر ، گاؤں، دیہات میں موجودنایاب کتب کی تفصیل بیان کرتا ہے۔کتاب کا پیش لفظ برطانیہ میں اردو کے نامور محقق اور استاد رالف رسل نے تحریر کیا ہے۔ ایک طرح سے یہ کتاب ایک پرزور اپیل کی تمہید ہے اس کتاب نے افراد، انجمنوں اور ارباب حل وعقد ، کی توجہ اس طرف دلانی چا ہی ہے کہ پاکستان اور بھارت میں پبلک اور ذاتی کتب خانوں اور مدرسوں، خانقاہوں اور گھروں میں بیش بہا کتابوں او رمخطوطات کا ایسا بڑا ذخیرہ ہے کہ بقول مصنف ’’اگر یہ ساری کتابیں یکجا ہوجائیں تو دنیا کا سب سے بڑا کتب خانہ وجود میں آجائے۔‘‘
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets