aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
سجاد ظہیر کی مشہور و معروف ناول "لندن کی ایک رات"اردو ناول نگاری کی تاریخ میں بے حد اہم ہے۔پیش نظر کتاب اسی مشہور ناول کاتجزیاتی اور خصوصی مطالعہ ہے۔جس میں سجاد ظہیر کی سوانح حیات بھی شامل ہے۔کتاب کا مطالعہ سجاد ظہیر صاحب کی حالات زندگی اور فکر وفن کو سمجھنے میں معاون ہے۔یہ ناول ہندوستان کے مختلف کالجو ں اور یونیورسٹیوں کے نصاب میں شامل ہے۔اس لیے محمد فیضی صاحب کی یہ کتاب طلبہ اور اساتذہ کے لیے بھی بہت مفید ہے۔کیوں کہ یہاں اس ایک ہی جلد میں کتاب کے متن کے ساتھ تجزیاتی مطالعہ اور مصنف کے مستند و معتبر سوانحی حالات بھی دستیاب ہیں اور طلبہ کومزید مختلف کتب وجرائد کے مطالعہ کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets