aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
لندن کی ایک رات، اردو ناول نگاری میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔اس ناول کے کردار وہ ہندوستانی طلبا ہیں جو لندن میں زیر تعلیم ہیں۔ یہ تمام نوجوان اپنی کھلی آنکھوں سے مغربی تہذیب کے جگمگاتے ہوئے منظر اور سرمایہ دارانہ نظام کے تضادوں کو دیکھ رہے تھے۔ اس خارجی ٹکراؤ کے دھماکے وہ اپنے اندر بھی محسوس کررہے تھے۔ ان محسوسات کو اس ناول نے فنکارانہ انداز میں اپنے اندر محفوظ کرلیا ہے۔ یہ نوجوان دراصل پورے ہندوستان کے نوجوانوں کی ذہنی و جذباتی کیفیت کو پیش کرتے ہیں۔ وہ نوجوان جو قدیم و جدید قدروں کے دوراہے پر کھڑے فیصلہ نہیں کرپارہے ہیں کہ کدھر جائیں۔سواسوصفحات پر مشتمل یہ ناول ایک مخصوص عہد کی تہہ در تہہ جذباتی اور نفسیاتی زندگی کی پیچیدگیوں کو اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets