aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "مفتاح الاعجاز" فارسی کی مشہور مثنوی "گلشن راز" کی اردو شرح ہے۔ یہ مثنوی در اصل 717 میں لکھی گئی تھی۔ خراسان کے مشہور امیر سید حسینی نے عرفان کے اسرار و رموز کے متعلق 15 سوالات لکھ کر تبریز میں بھیجے تھے، چنانچہ تبریز کے برزگان نے مشورہ کر کے شیخ محمود شبستری سے جواب لکھنے کو کہا اور انھوں نے تصوف کے حوالے سے کیے گئے پندرہ سوالوں کے جوابات منظوم انداز میں لکھے۔ چونکہ سوالات بھی منظوم ہی تھے اس لیے جوابات بھی منظوم دیے گئے اور ان جوابات کا نام گلشن راز رکھا گیا تھا۔ اس مثنوی کا تقریبا ہر زبان میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ زیر نظر ایڈیشن میں اصل فارسی متن کے ساتھ اردو ترجمہ اور مولانا ہجی کی شرح کا اردو ترجمہ بھی شامل ہے۔ ابیات کے حوالے سے تمام نسخوں کا جائزہ لیکر صحیح نسخہ تیار کیا گیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets