aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تیراکی جہاں ایک ماہرانہ فن کاری ہے تو وہیں ایک انتہائی اہم ورزش بھی۔ زیر نظر کتاب اسی موضوع سے متعلق ہے جس میں مصنف نے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے تیرنے کے قواعد، تیراکی کے نئے نئے طریقے مثلاً راج ہنس، ابابیل، مینڈک اور پرندوں کی مانند غوطہ لگانا۔ ڈوبتے انسان کو بچانا، عورتوں کے لیے تیرنے کی اسٹائل مثلاً مس اینٹ کیلر کی ہدایات۔ غوطہ لگانے سے پہلے کی تیاری اور لمبی غوطہ زنی۔ پانی سے باہر تیراکی کی مشق کرنا، شوقیہ طور پر پیرنا، پانی میں پولو کھیلنا اور یوروپ کی رائیل لائف سیونگ سوسائٹی کے تیراکی کے قاعدے اور ہدایات جیسے موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ نیز تیراکی سے متعلق تصاویر جس میں بڑے سے سمندر سے لے کر چھوٹے کوزے میں بند کر کے دکھایا گیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets