aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب"معرفت شعر نو" فاروقی صاحب کےان مضامین کا مجموعہ ہے جو تقریبا چار پانچ دہائیوں کے عرصے میں لکھے گئے تھے۔یہ کتاب فاروقی صاحب کے تنقیدی افکار کا ارتقاء اور ان میں ہم آہنگی اور ہمواری کا اشاریہ ہے۔اس مجموعہ میں پنتالیس جدید شعراء کی شاعری یا ان کے کسی مجموعے یا انتخاب کلام پر تجزیاتی نقد اور محاکمے کے انداز میں کلام کیا گیا ہے۔کتاب میں شامل تمام مضامین کا موضوع جدید شاعری کے شعراء جس میں فراق ، ن۔م راشد اور فیص جیسے جدید شعراء سے لیکر انعام ندیم جیسے نوجوان نسل کے شاعروں پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے ۔اس مجموعہ میں شامل ہر مضمون کا ایک علیحدہ ارتکازی پہلو ہے۔اس مجموعہ میں فاروقی صاحب کے وہ تین متنازعہ مضامین بھی شامل ہیں جو انھوں نے فراق گورکھپوری کے تعلق سے لکھے تھے ۔خلاصہ یہ کہ زیر نظر کتاب ایسے مضامین کا مجموعہ ہے جس میں ایک طرف بہت سے ایسے پرانے مباحث جمع کیے گئے ہیں جو از سر نو غور و فکر کی دعوت دیتے ہیں تو دوسری طرف ایسے مضامین بھی ہیں جو شعر کی تفہیم میں قدر اول کی حیثیت بھی رکھتے ہیں ۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets