aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو شاعری کا ذکر میر تقی میرؔکے ذکر کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا۔ان کی شاعری میں کچھ ایسی دلآویز کشش ہے کہ ان کی شاعری کو پڑھ کر ہر حساس دل ان کے غم میں ڈوب جاتا ہے۔میر احساس اور جذبے کا شاعر ہے۔ان کا یہی احساس قاری پر بھی اثر کرتا ہے۔اس کتاب میں میر کے حالات زندگی،ان کا ماحول،ان کی شخصیت،تصانیف،تغزل کا جائزہ اختصار کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ اس کتاب میں میرؔکی شاعری کے فکری پہلو اور فن کی اہمیت کا اختصار سے لیکن تنقیدی جائزہ لیا گیاہے۔یہ کتاب میرؔ اور میر کی شخصیت و شاعری کو سمجھنےمیں بےحدمعاون ہے۔میر کی شاعری درد کی شاعری ہے۔کیوں کہ ان کی زندگی غم سے عبارت تھی اس لیے ان کاکلام جہاں ان کے درد کو عیاں کرتا ہے وہیں قاری کو آنسو بہانے پر مجبور کرتا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets