aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
سحاب قزلباس کا شمار پاکستان کی صف اول کی شاعرات میں ہے۔ شاعری کے علاوہ وہ عمدہ نثر نگار کے طور پر بھی جانی جاتی رہی ہیں۔ بہت خلیق اور سلیقہ شعار و سادہ مزاج خاتون تھیں۔ پیش نظر کتاب 'میرا کوئی ماضی نہیں' میں انہوں نے چند ایک ترقی پسند اردو شعرا وادبا پر خاکے قلم بند کیے ہیں جن کے مطالعے سے ایک عہد کی نہ صرف ادبی تاریخ بلکہ معاصر مشاہیر اردو ادب کے مزاج ومذاق کا بھی بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔