aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ہندستان کو بجا دور طور پر ایک ایسی کہکشاؤں سے تعبیر کیا جا سکتا ہے جہاں مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کا سنگم وجود میں آیا۔ وہ تمام تہذیبی عناصر جو کبھی ایک ملک کا خاصہ تھے، ہندستان میں وارد ہوئے تو عالم گیر شہرت سے ہم کنار ہو گئے۔ مرزا غالب بھی ایک ایسی شخصیت کا نام ہے، جو اپنے اندر ہند مغل جمالیات کا تابناک اور درخشاں پہلو رکھتی ہے۔ شکیل الرحمٰن کو اردو میں ماہر جمالیات کی حیثیت سے جانا پہچانا جاتا ہے۔ امیر خسرو سے لے کر میر و مرزا تک جمالیات کا شاید ہی کوئی گوشہ ہو جو ان سے رہ گیا ہو۔ زیر نظر ان کی کتاب غالب اور ہند مغل جمالیات کا بھرپور جائزہ لیتی ہے۔ یہ کتاب جہاں غالب اور جمالیات کے اہم پہلوؤں پر فلسفیانہ روشنی ڈالتی ہے وہیں اس کی زبان ایسی ایسی چابک دستی سے استعمال ہوئی ہے کہ جمالیات جیسے موضوع کا حق بھی ادا کر دیتی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets