aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ہندوستان کے معاصر اردو ادب میں طنزو مزاح کو فروغ دینے اور اسے اعتبار عطا کرنے والوں میں ایک نمایاں نام مجتبی حسین کا ہے ،مجتبی حسین کا مشاہدہ کافی وسیع اور ان کی نظر بہت گہری اور دور رس ہے، وہ سماجی صورت حال کے تقریباہر گوشے سے واقف تھے کیوں کہ انھوں نے انسانوں کو ہر سطح پر برتا اور ان کی خامیوں مجبوریوں ، تضادوں اور دیگر سماجی چیزوں کا مطالعہ نہایت ہی باریک بینی سے کیا تھا۔ان کے مطالعہ کے حصار میں ہر طرح کے افراد ہیں، ان میں نوکر، باورچی،دھوبی، افسر، سنیما کے شوقین ، ڈاکٹر، رکشا چالک، ریس کورس والے، شاعر جناب صدرم سیاسی لیڈر،گریجویٹ اور درویش سبھی شامل ہیں۔ زیر نظر کتاب دو جلدوں میں ہے۔ پہلی جلد میں ان کے مزاحیہ مضامین، سفر نامے اور کالموں کو شامل کیا گیا ہے،جبکہ دوسری جلد میں ان کے لکھے ہوئے شخصی خاکے شامل کئے ہیں۔ اور یہ جلد دوم ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets