aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو اور ہندی فکشن کی تاریخ میں شاید ہی کوئی ایسا انسان ہوگا جو منشی پریم چند کے نام سے واقف نہ ہوگا۔ اسی طرح اردو تنقید میں بھی پروفیسر قمر رئیس کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ قمر رئیس اپنی مارکسی فکر کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ پریم کے بارے میں ایک بات بلا شبہ تسلیم کی جاتی ہے کہ جس طرح ٹیگور نے بنگلہ زبان و ادب کو ساری دنیا میں متعارف کرایا۔ اسی طرح پریم چند کے سر یہ سہرا بندھتا ہے کہ انہوں نے اردو اور ہندی فکشن کو عالمی سطح پر وقار بخشا۔ یہ کتاب پریم چند اور ان کی زندگی سے متعلق کئی پہلووٴں کا جائزہ لیتی ہے جس میں اردو کے کئی مشاہیر کے مضامین نہایت وقعت کے حامل۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets