aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مولانا مفتی نظام الدین صاحب نے پینتیس سال سے زائد دارالعلوم دیوبند کے دارالافتاء کی مسند صدارت پر فائز رہ کر جو گرانقدر ، علمی، تحقیقی اور قیمتی فتاویٰ لکھے ان کی تعداد ہزاروں کی تعداد میں ہے۔ آپ کے لکھے ہوئے فتاویٰ جامع ، مدلل اور مکمل ہیں حوالہ جات کا زبردست اہتمام کیا گیا ہے۔ سلف کے طریقوں کو سامنے رکھ کر مسائل کا حل تلاش کرنے کی کامیاب سعی کی گئی ہے اورجمہور کے مسلک کو اختیارکر کے رائے کا اظہار کیا گیا ہے۔ زیر نظر کتا ب نظام الفتاوی کا انتخاب ہے۔ کتاب کے شروع میں مفتی محمود الحسن صاحب کی تقریظ ، مفتی سعید صاحبؒ کا پیش لفظ بھی شامل ہے۔