aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ذوقی کا شمار اردو کے اہم ناول نگاروں میں ہوتا ہے۔ ان کے یہاں بسیار نگاری کے ساتھ موضوعاتی تنوع بھی بھرپور ہے۔ ایک طرف جہاں انہوں نے عورتوں اور ان کے مسائل کو اپنے فکشن بنایا تو وہیں انہوں انسیسٹ رشتوں کے موضوع پر کامیاب تجربے کیے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے اپنے سیاسی شعور کا لوہا منواتے ہوئے اپنی اقلیتی شناخت کو بھی موضوع بنایا۔ ان یہ ناول ان کے اسی موضوعاتی تنوع کا اظہاریہ ہے۔ ان کا یہ ناول ہندستانی معاشرے میں ایک مسلمان کی حیثیت، اس کے مقام اور مجبوریوں کا ایک ایسا تازیانہ ہے جو اپنے وقت کا وہ دستاویز ہے کہ آنے والا عہد اس میں اپنا عکس دیکھے گا۔ اقلیتی حقوق میں دلچسپی رکھنے والے قارئین کے لیے یہ ناول ایک بہترین سوغات ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets