aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مولانا الطاف حسین حالی اردو ادب میں نہایت ہی قد آور شخصیت ہے۔ ان کی تخلیقات میں حیاتِ سعدی، یادگار غالب، مقدمہ شعر وشاعری، مسدس حالی اور حیات جاوید اردو ادب میں ایک الگ شناخت رکھتی ہیں۔ زیر نظر کتاب "مطالعہ حالی" وحید قریشی کی کتاب ہے۔ اس کتاب میں مولانا الطاف حسین حالی کے حوالے سے پانچ گراں قدر مضامین شامل ہیں ، جن مضامین میں مولانا کی نثر و نظم، شاعری، تنقید، یادگار غالب اور حالی کی غزل گوئی جیسے موضوعات پر عمدہ مواد پیش کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر وحید قریشی چونکہ ماہر لسانیات، اعلی محقق اور صالح نقاد کی حیثیت سے شناخت رکھتے ہیں، اس لئے مطالعہ حالی کی اہمیت مزید ہوجاتی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets