aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب ایک ایسی اہم کتاب ہے جو تاریخ ساز شاعر" ولی " کے ادبی کمالات کو اجاگر کرتی ہے ۔ مصنف نے کتب خانوں کے سمندر میں غوطہ لگا کر ولی کی زندگی پر معلومات کا خزانہ اپنی اس کتاب میں محفوظ کردیا ہے۔ کتاب میں ولی کی زندگی سے متعلق کئی اختلافی مسئلے کو بھی محققانہ انداز سے پیش کیا گیا ہے۔ ان کے اورنگ آبادی یا گجراتی ہونے ،اسی طرح ان کی دہلی آمد، ان کی تعلیم، سند پیدائش اور ان کی زندگی سے متعلق بہت سی باتوں کا حل پیش کیا گیا ہے۔ ولی کے کلام کے محاسن کو ذہن سے قریب تر کرنے کی غرض سے مصنف نے ولی کے عہد اور اس سے کچھ پہلے کے دکن کے سماجی ، تہذیبی و تاریخی پس منظر پر بھی روشنی ڈالی ہے۔ ولی کے کلام پر تصوف کا بہت گہرا اثر تھا لہٰذا اس کتاب میں ان کے صوفیانہ شاعری کا نمونہ بھی نظر آتا ہے۔ کتاب کے مطالعہ سے قاری کو اس دور کی سماجی صورت حال اور ادبی ماحول کا بخوبی اندازہ ہوگا۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets