aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
سلام بن رزاق کا شمار اردو کے صف اول کے افسانہ نگاروں میں ہوتا ہے۔انہوں نے اردو افسانے کونئی زندگی دی ہے"ننگی دوپہر کا سپاہی" سلام بن رزاق ک افسانوی مجموعہ ہے۔اس مجموعہ میں ان کے پندرہ افسانے شامل ہیں۔ جن میں، البم ،واسو، پٹَا،زنجیر ہلانے والے۔ قصہ دیوجانس جدید، بیعت، مکھوٹے،حمام ،کالے نانگ کے پجاری، اس کا بت،ایک تکونی کہانی،ننگی دوپہر کا سپاہی ،اس دن کی بات، اور انجام کا، جیسے افسانے ہیں۔ اس میں شامل افسانہ "بجوکا" اور "ننگی دوپہر کا سپاہی" کو کافی مقبولیت حاصل ہوئی افسانہ "ننگی دوپہر کا سپاہی" میں افسانہ نگار نے جدید انسان کے مسائل اور زندگی کی پیچیدگیوں کو موضوع بنایا ہے۔ ماحول کا انتشار، وجود کی آگہی کا کرب، سفر بے سمت، بے مقصدیت ، رشتوں کی مہملیت، قدروں کی شکست و ریخت،خوف و اندیشہ، تنہائی اور اجنبیت اور نہ جانے کتنے ہی ایسے احساسات اس کہانی میں فنی چابکدستی سے برتے گئے ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets