aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"نظم جدید کی کروٹیں"وزیر آغا کی تنقیدی تالیف ہے،اس کتاب میں وزیر آغا نے ان گیارہ شرائط کا تذکرہ کیا ہے،جو اردونظم کے ارتقائی مراحل سے لیکر زمانہ مرّوجہ نظم تک سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں،اس کتاب میں اقبال، ن م راشد، میرا جی، مجید امجد، یوسف ظفر، قیوم نظر، راجا مہدی علی خان، اختر الایمان، ضیاء جالندھری، بلراج کومل اور شہاب جعفری کے غالب پہلوؤں کو زیر بحث لایا گیا ہے۔اس کتاب کےحوالے سے صلاح الدین احمد دیباچے میں لکھتے ہیں، "زیرنظر تالیف ان کاوشوں کی ایک دلچسپ و دلکشا تصویر ہے اور مقام شکر ہے کہ مؤلف نے اس میں کوئی ایسے رنگ نہیں بھرے جن کی شوخی آنکھوں کو تکلیف دے یا جن کا دھیمہ پن نگاہوں پر بار ہو بلکہ اس نے اپنے ہر موضوع کی گہرائی میں غواصی کی ہے اور تہہ میں سے وہی موتی نکالا ہے،جو اس کی مرکزی خصوصیت کی جھلک مارتا ہے۔ پھر اسی مرکزی خصوصیت کے قلب سے اپنی تنقیدی قوتوں کو آگے بڑھایا ہے اور ایک نہایت متوازن طریق کار سے اپنی مہم جوئی اور ناظر کے جذبہ یافت کو تسکین دی ہے۔"
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets