aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "نیلا ہیرا" مظفر حنفی کی کہانیوں کا مجموعہ ہے، جو انہوں نے بچوں کے لئے لکھی ہیں، یہ کہانیاں مظفر حنفی نے چودہ سے بیس سال کی عمر کے درمیان لکھی ہیں، ان میں بچوں کی نفسیات کا خیال رکھا گیا ہے، سادہ اور آسان جملے لکھے گئے ہیں، جن کے مفہوم کو بچے بآسانی سمجھ سکتے ہیں، کہانیوں میں پچوں کے لئے نصیحت آموز قصے موجود ہیں، جن کے ذریعے وہ اچھی عادتوں کے فوائد اور بری عادتوں کی خرابیوں سے واقف ہوجائیں گے، کہانی اس طرح سے اچھائی کو پیش کرتی ہے کہ بچے خود بخود اس پر عمل کرنے کے لئے تیار ہوجاتے ہیں، خشک انداز میں نصیحت نہیں کی گئی ہے، مثلاً کہانی بدلہ میں برائی کا بدلہ اچھائی سے دینے کا سبق بڑی خوبی سے پیش کیا گیا ہے، اس طرح مختلف کہانیاں بچوں کے لئے نصیحتیں اور پیغامات اپنے دامن میں رکھتے ہیں، کردار اس طرح پیش کئے گئے ہیں کہ بچے ان کرداروں میں خود کو محسوس کریں گے، کتاب کا مطالعہ بچوں کی زبان اور اخلاق میں بہتری کا باعث ہوگا۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets