aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر مطالعہ حاصل سنبھلی کا نعتیہ مجموعہ "نگار رحمت" ہے۔ ان کا نعتیہ کلام تصنع سے پاک، سادہ اور عام فہم زبان میں عشق رسول صلعم سے بے پناہ عقیدت کا اظہاریہ ہے۔ ان کی نعتوں میں الفاظ کی عمدہ تراش خراش، نئی تراکیب، تلمیحات و استعاروں کے ساتھ قارئین کو متوجہ کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ قرآن کریم کے مفاہیم کو بھی اکثر اشعار میں نظم کیا گیا ہے۔ ان نعتوں میں شاعر کی آپ صلعم سے سچی محبت اور عقیدت عیاں ہے۔ اس کے علاوہ شاعر کی فنی چابکدستی، موضوعات کا تنوع اور روایت کی پاسداری ملتی ہے۔ یہ نعتیں شاعر کے تجربات و مشاہدات کے ساتھ قلبی احساسات و کیفیات کی عمدہ ترجمان ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets