Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

रद करें डाउनलोड शेर

संपादक : नियाज़ फ़तेहपुरी

अंक : Shumara Number-001

विशेषांक : Urdu Shayari

खंड संख्या : 27

मूल : लखनऊ, भारत

प्रकाशन वर्ष : 1935

भाषा : Urdu

श्रेणियाँ : पत्रिका

उप श्रेणियां : निगार,लखनऊ

पृष्ठ : 242

सहयोगी : सालिम सलीम

महीना : January

निगार, लखनऊ
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

पत्रिका: परिचय

نیاز فتح پوری برصغیر پاک و ہند کے ممتاز عقلیت پسند دانشور، شاعر، انشا پرداز، افسانہ نگار اور نقاد تھے۔ آپ ۱۸۸۴ میں اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں پیدا ہوئے۔ مدرسہ اسلامیہ فتح پور، مدرسہ عالیہ رامپور اور ندوۃ العلماء لکھنئو سے تعلیم حاصل کی۔ ان کی علمی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ ہند نے انھیں ۱۹۶۲ کو پدم بھوشن سے نوازا۔ پھر ۳۱ جولائی ۱۹۶۲ کو ہجرت کرکے کراچی چلے گئے۔ حکومتِ پاکستان نے بھی انھیں نشانِ سپاس کے خطاب سے نوازا۔ سرطان کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد ۲۴ مئی ۱۹۶۶ کو نیاز فتحپوری کا انتقال ہوا۔ بیسویں صدی کی دوسری دہائی کی ابتدا میں "نگار" نے ہندوستان میں ایک دبستان اورتحریک کی صورت اختیار کرلی تھی اور اس کے موضوعات اور اسلوب نثر، ادب کی رومانوی تحریک کی تقویت کا باعث بنے۔ "نگار" کا پہلا شمارہ فروری ۱۹۲۲ میں آگرہ سے شائع ہوا۔ اولین شمارہ کے سرورق پر رئیس التحریر کے عنوان سے نیاز فتح پوری کا نام درج ہے. جبکہ اندرونی صفحات سے پتہ چلتا ہے کہ مخمور اکبر آبادی بھی ان کے ساتھ معاون مدیر کے طور پر شامل تھے۔ "نگار" بنت عثمان ترکی کی ایک انقلابی شاعرہ تھیں۔ نیاز، ان کی انقلابی اور رومانوی شاعری سے متاثر تھے۔ اس لئے انہوں نے ان کے نام پر "نگار" کا اجراء کیا۔ نیاز فتح پوری اس وقت تک افسانہ نگار کے طور پر شہرت حاصل کرچکے تھے، لیکن "نگار" ان کے سنجیدہ علمی موضوعات کا صحیح معنوں میں ترجمان ثابت ہوا۔ "نگار" میں انہوں نے اخلاق و حکمت سے لے کر علم نجوم، مذہب، ادب، سیاست، معاشرت اور جنس تک کے موضوعات پر خامہ فرسائی کی۔ پہلے شمارے کے کل صفحات اسی ہیں۔ پرچہ کی ابتدا منظوم انتساب کی صورت میں ہے۔ جو نیاز فتح پوری کے اعلا شعری ذ وق اور اختراعی ذہن کی علامت ہے۔ نیاز فتحپوری کی زندگی کا سب سے بڑا اور اہم کارنامہ رسالہ نگار کو ہی شمارکیاجاتا ہے۔ جو مسلسل ۴۴ برسوں تک ہندو پاک کی سر زمین کو شاداب وسیراب کرتا رہا۔ رسالہ نگار کی عمر ہندوستان میں کافی طویل رہی۔ جب کہ پاکستان میں اس کی عمر صرف چار سال رہی۔ "نگار" کا سفر ۱۹۲۲ سے ۱۹۶۶ تک محیط ہے۔ جس میں چالیس سال ہندوستان اور چار سال پاکستان میں اس کی اشاعت ہوتی رہی۔ لیکن یہ بات ذہن نشین کرنی لازمی ہے کہ آزادی تک دونوں ممالک کے لوگ نگا ر سے مستفید ہوتے رہے۔نگار نے ۱۹۶۲ تک کل ۳۶ خاص نمبر شائع کیے جن میں مومن نمبر، بہادرشاہ ظفر نمبر، غالب نمبر، اردو شاعری نمبر، مصحفی نمبر، نظیر نمبر، انتقاد نمبر، افسانہ نمبر، حسرت نمبر، داغ نمبر، اقبال نمبر وغیرہ خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ ابتدا میں نگار کی فی پرچہ قیمت آٹھ آنہ اور سالانہ ۵ روپیہ تھی، جو بعد ازاں ۷۵ نئے پیسے فی پرچہ اور سالانہ ۱۰ روپے ہوگئی۔ یہ رسالہ بالعموم تقریباً ۸۰ صفحات پر مشتمل تھا۔ "نگار" میں شائع ہونے والے اہم نام کچھ یوں ہیں: مجنوں گورکھپوری، فراق گورکھپوری، گیان چند جین، فرمان فتحپوری، سید احشام الدین، راز یزدانی، کبیر احمد جائسی، سید اعجاز حسین، خواجہ احمد فاروقی، محمد ادریس، شاد عارفی، عبادت بریلوی۔

.....और पढ़िए
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

संपादक की अन्य पुस्तकें

संपादक की अन्य पत्रिकाएं यहाँ पढ़ें।

सबसे लोकप्रिय पत्रिकाएँ

सर्वाधिक लोकप्रिय पत्रिकाओं के इस तैयार-शुदा संग्रह को ब्राउज़ करें और अगली सर्वश्रेष्ठ पठन की खोज करें। आप इस पृष्ठ पर लोकप्रिय पत्रिकाओं को ऑनलाइन ढूंढ सकते हैं, जिन्हें रेख़्ता ने उर्दू पत्रिका के पाठकों के लिए चुना है। इस पृष्ठ में सबसे लोकप्रिय उर्दू पत्रिकाएँ हैं।

पूरा देखिए

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
बोलिए