aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"ن م راشد ایک مطالعہ" ڈاکٹر جمیل جالبی کی مرتب کردہ کتاب ہے، اس کتاب میں پاکستان کراچی سے شائع ہوے "نیا دور" میں "ن م راشد" نمبر کے مضامین کو شامل کیا گیا ہے نیز اس کتاب میں راشد نمبر کی اہم تحریروں کے علاوہ ان مضامین کو بھی شامل کیا گیا ہے جو گزشتہ پچاس سالوں میں راشد صاحب پر لکھے گئے تھے اس طرح اس کتاب میں وہ تحریریں بھی شامل ہیں جو " نیا دور " کے راشد نمبر میں شائع ہوئیں اور وہ مضامین بھی جو مختلف رسائل اور جرائد کی زینت بنے ،یہ کتاب ن م راشد کی شخصیت اور فن کا بھر پور احاطہ کرتی ہے ،ن م راشد کی بنیادی حیثیت ایک ایسے شاعر کی ہے جس نے صرف اپنے دور کی روح کی سچی ترجمانی کی ہے ،آزاد نظم کو عام کرنے میں راشد کا نام سر فہرست آتا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets