aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "نقوش حرم" ڈاکٹر خلیل الدین شجاع الدین تماندار (سابق فزیشن حرم مکی شریف) کی کتاب ہے۔ یہ کتاب حرم مکی شریف میں تحریر کردہ ان مضامین کا مجموعہ ہے جو 'حرم کلینک' مکی شریف میں سترہ برس (۱۹۹۷ تا ۲۰۱۴) طبی خدمات دینے کے دوران لکھے گئے۔۔۔ ان میں نے اکثر مضامین مختلف ممالک کے موقر رسائل میں پبلش بھی ہوچکے ہیں۔۔۔ موصوف نے ان رسائل کی تفصیل کتاب کے آخر میں درج کردی ہے۔ اس کتاب میں پائے جانے والے مضامین مختلف حظ و ذائقہ رکھتے ہیں۔ کچھ شروعاتی مضامین میں حرم مکی کے بارے میں دلچسپ معلومات فراہم کی گئی ہیں۔۔۔ چونکہ موصوف نے وہاں پر ایک لمبا عرصہ گزارا اس لئے ان مضامین میں قاری مشاہدہ سا محسوس کرتا ہے۔ اسی ضمن میں کچھ ملاقاتی تاثرات، اور دامن اسلام میں آئی شخصیات کا تذکرہ بھی ہے۔ کچھ مضامین بر صغیر کے موقر اکابر علما، اہل فن اور معاصرین کے تعلق سے ہیں، ان مضامین میں ان کی علمی خصوصیات، سوانحی گوشے اور اپنے والہانہ تعلقات کا اظہار ملتا ہے۔ اس کے علاوہ چند تبصرے، پیش لفظ، تاثرات اور پیغامات و خطوط بھی کتاب میں شامل ہیں۔ کتاب کے آخر میں منظوم احساسات اور موصوف کی شخصیت پر لکھے گئے چند ایسے مضامین بھی شامل ہیں جس میں موصوف کی زندگی کے سوانحی نقوس کے علاوہ ان کی علمی، طبی، دینی اور اصلاحی خدمات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ بنیادی طور اس کتاب میں ایک قاری کو حرم مکی و مدینہ کے بارے میں کچھ نادر اضافے ہوتے ہیں، وہیں کئی عظیم شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہوجاتی ہیں، نیز ایک مخلص شخص کے تجربے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے۔ تحریر میں بلا کا اخلاص اور بہاو ہے جہاں قاری کشش محسوس کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free