aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب جو کہ اپنے عنوان سے ہی بہت کچھ کہہ دیتی ہے اصلاً پاکستان اور وہاں کی قومیتوں پر روشنی ڈالتی ہے۔ یہ وہاں کے عوام کی نسلی و بشریاتی تشکیل کے ساتھ ساتھ عوام کی آزادی کے تئیں جوجہد اور آزادی کے بعد ترقی کی راہ میں آنے والی رکاوٹوں نیز عوام کے ذریعے ان کے سد باب پر بھی بھرپور روشنی ڈالتی ہے۔ کتاب چار ابواب پر مشتمل ہے جس میں بر صغیر کے شمالی علاقے کی قدیم ترین آبادی، نظامِ غلامی کے عروج و زوال کے دور میں بر صغیر کے شمال مغربی علاقے کے نسلیاتی عوامل، جاگیردارانہ عہد میں نسلیاتی عوامل اور جاگیردار قومیتوں کی تشکیل اور بورژوا قوموں کی تشکیل پر بحث کرتی ہے۔ یہ کتاب مارکسی نقطہ نظر سے لکھی گئی ہے۔ انگریزی میں اس کا ترجمہ the people of pakistan: an ethnic history کے نام سے ہوا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets