aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
موجودہ دور سائنس و ٹكنالوجی كا دور ہے۔جس میں ہر سائنسی ایجادات نے انسان كو بے شمار سہولتیں عطا كرتے ہوئے زندگی كو آسان سے آسان تر بنادیا ہے۔زیر نظر كتاب 1940 میں منظر عام پر آئی ۔یہ دورسائنسی ایجادات كاابتدائی دور تھا جس وقت سائنس نے حیرت انگیز ترقی كرلی تھی۔كئی نئی ایجادات نے انسانی زندگی میں تغیر پید اكردیا۔ ان ایجادات كو جاننا،سائنسی اصولوں كو سمجھنا ضروری تھا،تبھی ان ایجادات سے مستفید ہوا جاسکتا تھا ۔ اسی اہمیت کے پیش نظرکتاب بعنوان "پانی کی کہانی " منظر عام پر آئی ۔جس میں پانی كے گھریلو استعمال سے متعلق سائنسی استعمال كی تفصیل ہے۔جس كا مطالعہ قاری كوسائنسی تحقیقات اور ایجادات كی بنیادیں اوراس كے استعمال سے متعلق معلومات فراہم كرتی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets