aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"پانی پت اور بزرگان پانی پت "حضرت مولانا سید محمد میاںؒ کی شہر آفاق کتاب ہے ۔ سید محمد میاں صاحب بہت سی کتابوں کے منصف ہیں فقہ اور تاریخ پران کی گہری نظر تھی وہ نامور مصنف اور مورخ تھے۔ آپ کی شاندار اور شہرہ آفاق تصنیفات درج ذیل ہیں علماء ہند کا شاندار ماضی ۔ علماء حق کے مجاہدانہ کارنامے، سیرت محمد رسول اللہ ۔ تاریخ اسلام۔ عہدزریں، تحریک شیخ الہند ۔ مشکوۃ الاثار، جو دارالعلوم دیوبند کے نصاب میں شامل ہیں اور دینی تعلیم کا رسالہ وغیرہیں ۔ زیر نظر کتا ب پانی پت اور بزرگان پانی پت میں سیدنا حضرت بو علی شاه قلندر, حضرت خواجہ, شمس الدین ترک, مخدوم المشائخ شیخ جلال الدین کبیر الاولیاء, شیخ اقلٰی چشتی پانی پتی وغیرہم کا تذکرہ کیا گیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets