aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
جیلانی بانو کا شمار جدید فکشن نگاروں میں ہوتا ہے۔جیلانی بانو اپنے افسانوں کے لئے مواد گرد وپیش میں رو نما ہونے والے واقعات و حادثات سے حاصل کرتی ہیں ، خصوصا عورتوں کی ذہنی، نفسیاتی،جذباتی و سماجی مسائل کو گہرے کرب کے ساتھ پیش کرتی ہیں اور ساتھ ہی عورتوں و مردوں کے باہمی تعلقات ان کے عادات و اطوار ، خیالات و محسوسات غرض کہ گھریلو زندگی کے تمام مسائل کی عکاسی کرتے ہیں ۔جیلانی بانو کا تیسرا افسانوی مجموعہ "پرایا گھر" ہے ، اس مجموعہ میں جیلانی بانو کے 21 افسانے شامل ہیں ، اس مجموعہ کے زیادہ تر افسانوں میں نئے دور میں دنیاکی بےحسی،بے ثباتی اور بے چینی کو پیش کیا گیاہے،دولت کی بنیاد پرجڑنے و ٹوٹنے والے رشتےذہنی کشمکش،روحانی نا آسودگی،یقین و سچی محبت کی تلاش، تمام چیزوں کو مصنفہ نے اپنے ان افسانوں میں سمیٹنے کی کوشش کی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets