aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو کے معروف نقاد، بے مثال خطیب، خوش فکر شاعر اور ادیب پروفیسر ملک زادہ منظور احمد محتاج تعارف نہیں۔ زیر نظر مجموعہ ملک زادہ کے مقدمات کاانتخاب "پیشانی" ہے۔ جس کو منصور حسن خان صاحب نے ترتیب دیا ہے۔ ان مقدمات کو پروفیسر ملک زادہ نے مختلف شعرا و ادبا کی فرمائش پر زیر اشاعت کتابوں کے لیے لکھا تھا۔ ان مقدمات میں ملک زادہ نے کتاب کے محاسن اور معائب دونوں پر سیر حاصل گفتگو کی ہے۔ یہ مقدمے جہاں ملک زادہ کے تنقیدی شعور اور کتاب سے متعلق نقطہ نظر کو واضح کرتے ہیں وہیں مختلف کتابوں اور ان کے موضوعات سے بھی متعارف کرواتے ہیں۔ کتاب کی ابتدا میں پروفیسر ملک زادہ کی شخصیت و فن کا مکمل احاطہ کر تا مضمون بھی شامل ہے۔ جس کا مطالعہ قارئین کو پروفیسر صاحب کی شخصیت اور ادبی کارناموں سے واقف کراتا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets