aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
واجدہ تبسم اردو کی ایک معروف افسانہ نگار ہیں۔ان کے افسانوں میں حیدرآبادی ماحول،تہذیب و تمدن، دکنی زبان کا دلکش استعمال ملتا ہے۔انھوں نے اپنی کہانیوں میں حیدرآباد دکن کے زوال پذیر معاشرے کے مسائل اور تلخ حقیقتوں کو پیش کیا ہے۔ان کی کہانیوں کا بنیادی محور حیدرآبادی زبان میں حیدرآباد دکن کا زوال پذیر معاشرہ ہے۔عالیشان محالات،نوابوں کی عیش پرستی، ڈیوڑھیوں کے غم انگیز داستان ،عورتوں کے پامال ہوتے حقوق ان کے افسانوں کے اہم موضوعات ہیں۔زیر نظر "پھول کھلنے دو" ان کے سات افسانوں پر مبنی مجموعہ ہے۔جس میں مذکورہ موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے ۔"پھول کھلنے دو، پگھلتی آگ، پوجا کا مان،حوا کا گناہ ،چھوٹے بڑے ،آزادی کے آنسو، اور اژدھا' وغیرہ افسانے اس مجموعے میں شامل ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets