aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو افسانہ نگاری کے معمار پریم چند کسی تعارف کے محتاج نہیں ،اردو افسانہ کی تاریخ میں سر فہرست پریم چند کا نام ہے۔ پریم چند نے محنت کش انسانوں ،کسانوں ،محروموں او ردکھوں کے مارے لوگو ں کے مسائل کو قریب سے دیکھا اور اپنے افسانوں میں پیش کیاہے ۔انھوں نے افسانے ، ناول ،ڈرامے لکھے جو قارئین کے دلوں پر گہرا اثر چھوڑا ہے۔زیر مطالعہ کتاب " پریم چند" ان کے فن اور شخصیت پر مبنی ہے۔ جس میں پریم چند کے فن ،افسانوں کے موضوعات پر لکھے گئے مختلف مقالات ،تصنیفات ،مضامین وغیرہ کے اشاریہ پر مبنی ہے۔مرتب نے تصانیف پریم چند، پریم چند پر رسائل کے چار نمبر، پریم چند پر متعلق کتابیں، پریم چند پر مقالات ،پریم چند پر تحقیقی کام وغیرہ کی تفصیل دی ہے۔