aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "قدیم دلی کالج" مالک رام کی کتاب ہے۔ اس کتاب میں قدیم دلی کالج کی تاسیس سے لے کر یہاں اردو کے لئے انجام دی جانے والی خدمات سمیت انگریزوں کی حکمت عملی اور ان کی منشا کا خلاصہ پڑھنے کو ملتا ہے۔ کتاب میں انگریزوں کے قائم ہوتے دبدبے اور اس بیچ نوابوں کے ناز نخرے، بعد میں دلی کالج کا حشر کیا ہوا، ان تمام نکتوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ آخر میں ایک ضمیمہ لاحق کیا گیا ہے جس میں ادب، ریاضی، تاریخ، جغرافیہ، قانون، سائنس اور طب وغیرہ کے بارے میں باتیں کی گئی ہیں اور پھر آخری میں حواشی کے بعد کتابیات اوراس کے بعد اشاریہ پرکتاب کا اتمام کردیا گیا ہے۔ معلوم ہو کہ 1825 میں دلی کالج وجود میں آیا، اسے انگریزوں نے قائم کیا تھا اور اس کا مقصد تھا کمپنی کے ملازمین کو اردو سکھانا۔ تاریخی حقیقت یہ ہے کہ اردو کی خدمت کے پہلو سے دلی کالج کا پلہ کہیں بھاری ہے۔ کیوںکہ یہاں بہت سی انگریزی کی علمی و فنی کتابوں کے ترجمے ہوئے جو اردو زبان کے لئے خیر کا منبع بن گیا۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets