aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "رہ نورد شوق" سید عابد حسین کا سفرنامہ ہے، جس کو صالحہ عابد حسین نے مرتب کیا ہے، کتاب کا پہلا مضمون صالحہ عابد حسین نے ہم سفر کے عنوان سے تحریر کیا ہے، جس میں سید عابد حسین کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی ہے، ان کے اسفار کے مقاصد بیان کئے ہیں، اسفار کے دوران جن لوگوں سے تعلقات ہوئے ان کا تذکرہ کیا ہے، ادبی خدمات پر روشنی ڈالی ہے، سید عابد حسین نے تعارف اسلام کے لئے مختلف ممالک کا سفر کیا، جن میں جاپان کا سفر انتہائی اہم تھا، اس میں انہوں نے مختلف مذہبی پیشواؤں سے ملاقات کی، یہ سفر تین مہینوں پر مشتمل تھا، اس سفر کے دوران انہوں نے اپنی اہلیہ کو ۳۵خطوط لکھے، جن میں سے ۳۱خط ان کے پاس موجود تھے، اور ان خطوط کے ذریعے ہی اس سفرنامہ کو ترتیب دیا گیا ہے، ان خطوط میں سفر کے احوال کی تفصیلات درج ہیں، القاب و آداب اور ذاتی گفتگو کوحذف کیا گیا ہے، حاشیہ میں ضروری تشریح بھی کی گئی ہے، آخر میں اسلام اور عصر جدید کے عنوان سے ان کا ایک وقیع مضمون بھی شامل کتاب ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets