aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "رحم دل امین" زیب النساء حیا کی مختصر کہانیوں پر مشتمل ہے۔ یہ کہانیاں انہوں نے بچوں کے لئے تخلیق کی ہیں، جن میں آسان اور سادہ لفظوں میں بچوں کو اچھی عادتوں کی تعلیم دی گئی ہے، رحم دلی، ہمدردی، محبت، خاموشی کے ساتھ دوسروں کی مدد کرنا، غصہ پی جانا جیسے اوصاف حمیدہ کی اہمیت بچوں پر ظاہر کی گئی ہے، اور ان خوبیوں پر عمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے، ہر کہانی کے آخر میں ایک حدیث پیش کی گئی ہے، جس کے ذریعے بچوں کو اچھی عادتوں کی جانب راغب کیا گیا ہے، کہانیاں انتہائی مختصر ہیں، جن کو بچے بآسانی پڑھ سکتے ہیں، ان کہانیوں میں اس طرح کے قصے پیش کئے گئے ہیں، جن کی جانب بچوں کی طبیعت مائل ہوتی ہے، تتلی خرگوش، مچھلی، جیسے کردار کہانیوں میں موجود ہیں، جن سے بچے انسیت رکھتے ہیں، اور ان کے ذریعے کہی گئی باتوں کو دلچسپی سے پڑھتے ہیں، کتاب میں گیارہ کہانیاں شامل ہیں۔