aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"رطب ویابس" ظفر اقبال کا شعری مجموعہ ہے۔جس میں شاعر اپنی منفرد آواز کے ساتھ نمایاں ہے۔ظفر اقبال نے لفظ اور زبان کے ساتھ بہت تجربے کیے۔ان تجربوں میں بہت سا رطب ویابس بھی ان کے شاعری میں در آیا مگر مجموعی طور پر ان کا تجربہ کامیاب رہا اور سراہا بھی گیا۔زیر نظر مجموعے میں ظفر اقبال بنجر زمینوں میں سے شعر نکال لاتے ،انوکھی باتیں کرتے ،قارئین کو اپنی سوچ و فکر سے حیران کرتے ہیں۔