aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ایام ماضی میں جامعہ عثمانیہ اور اس یونیورسٹی کا دار الترجمہ انتہائی وقعت و اہمیت کا حامل رہا ہے ۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں نہ صرف تراجم کا کام بڑے پیمانے پر ہوا بلکہ اعلیٰ تعلیم میں طلبا کے لیے معیاری نصابی کتابیں بھی تیار کی گئیں۔ زیر نظر کتاب اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس کتاب میں ’ہند کے حکمراں‘ سیریز کے تحت مارکوئس ویلیزلی کا ذکر کیا گیا ہے۔ ویلیزلی برطانوی ہند کی ایک ایسی شخصیت ہیں جن کی سوانح عمریاں لکھی تو گئیں لیکن یہ ایسی نہ تھیں جو اس کے حالات کو پوری طرح بیان کرتی ہوں۔ اس زاویے سے دیکھا جائے تو یہ کتاب بڑی اہمیت اختیار کر جاتی ہے۔ اس میں ویلیزلی کے کئی خطوط کی مدد سے ہند میں اس کے طرز حکومت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔