aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"سبز اندر سبز" فاروقی صاحب کا دوسرا شعری مجموعہ ہے۔ یہ مجموعہ 1974 میں منظر عام پر آیا تھا۔ اس مجموعہ میں 1969 سے لیکر 1974 تک کے کلام کا انتخاب شامل ہے۔ اس مجموعہ میں فاروقی صاحب کی 16 نظمیں، 28 غزلیں، 22 رباعیاں اور "بالو کی نظمیں" کے عنوان سے 9 بچوں کی نظمیں شامل ہیں۔ اس مجموعہ کو انھوں نے نیر مسعود کے نام معنون کیا ہے۔ پہلی بار یہ شعری مجموعہ، شب خون، کتاب گھر الہ آباد سے شائع ہوا تھا۔ اس مجموعہ کے مطالعے سے اندازہ ہوگا کہ ان کی رباعیوں میں کس قدر متنوع مضامین ہیں جن کو پڑھ کر یہ اندازہ ہوتا ہے کہ جن چیزوں کے لیے ہم غزل کا رخ کرتے ہیں وہ فاروقی صاحب کی رباعیوں میں موجود ہے۔ اس کے علاوہ ان کی نظموں میں بننے والا شعری نقش بھی نظر آئیگا۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free