aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
جیلانی بانو اردو زبان کی معروف مصنفہ ہیں۔ ان کی اکثر کہانیوں میں حیدرآبادی تہذیب و ثقافت کی جھلک نظر آتی ہے۔ انہیں " پدم شری "ایوارڈ کے علاوہ "دوشیزہ ایوارڈ"(پاکستان)، "سویت لینڈ نہروایوارڈ"( ماسکو) مل چکا ہے۔ ان کی متعدد معروف تحریریں ہیں جن میں " روشنی کے منار، جگنو اور ستارے، نغمے کا سفر اور ایوان غزل " وغیرہ شامل ہیں۔ زیر نظر کتاب میں کل ۲۰ افسانے شامل ہیں ۔ مجموعی طور پر ان افسانوں میں ایک اچھے اور سچے سماج کو دکھانے اور اسے باقی رکھنے کی سعی ہوئی ہے۔ کتاب کا انتساب بھی ان فنکاروں کے نام کیا گیا ہے جن سے سچ کے سوا اور کچھ نہ کہنے کی امید باقی ہے۔ افسانوں میں کردار کو بہت ہلکے اور عام فہم الفاظ میں پیش کیا گیا ہے ۔ تمہید میں کچھ سسپنس دکھایا جاتا ہے مگر یہ سسپنس زیادہ دیر تک برقرار نہیں رہتا۔ یہ مصنف کا اپنا انداز ہے۔ اس کتاب کا ہر افسانہ دلچسپ اور سبق آموز ہے جسے پڑھنا ادبی چاشنی کے ساتھ ذہنی تفریح کا سامان بھی فراہم کرتا ہے اور نصیحتیں بھی۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets