aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
سلاطین دہلی مسلمان ضرور تھے مگر ان کے عقائد و نظریات کیا تھے؟ اس پہلو پر بہت کم لکھا گیا ہے۔ حالانکہ اس موضوع پر یوروپین مورخین نے بہت کچھ لکھا ہے مگر ان کی تحریروں کی حقانیت پر پورا بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔ کیونکہ ان سلاطین کی زندگی کے ماخذ زیادہ تر فارسی زبان میں ہیں۔ البتہ یہ کتاب جس کا آپ مطالعہ کررہے ہیں ، اس میں سلطان قطب الدین ایبک سے لے کر سلطان ابراہیم لودی تک تمام سلاطین دہلی کے مذہبی افکار، نظام حکومت اور تاریخ اسلام میں سلطنت دہلی کی حیثیت پر مکمل بحث موجود ہے۔ یہ کتاب سلاطین دہلی اور ان کے عقائد کو جاننے کا ایک مستند ذریعہ ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets