aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"سماج اور سیاست کے مطالعے" تاجور سامری کے مضامین کا مجموعہ ہے۔ جو انہوں نے "جوار بھاٹا" کے اداریوں کے لیے لکھے تھے۔ یہ مضامین سیاسی اور سماجی موضوعات پر مشتمل ہیں۔ جو مصنف کی سوچ، فکر ،رائے ، جذبہ اور یقین کا اظہار ہے۔ ان مضامین کو مرتب کرتے وقت چند مضامین میں اضافہ بھی کیا ہے۔ یہ مضامین انہوں نے تین سال کے عرصے میں لکھے تھے۔ ہر مضمون مصنف کے شعور کا آئنیہ ہے۔ البتہ بعض مضامین میں خیالات کی تکرار دکھائی دیتی ہے۔ چونکہ بعض مسائل زندگی میں بار بار اٹھتے ہیں۔ کتاب میں "جرم اور سزا کا قانون، برائیوں کی بنیاد، ادیب کا مستقبل، کلاکار سماج کے چوکٹے میں وغیرہ مضامین شامل ہیں۔ان مضامین کو مخمور، جالندھری، پروفیسر جاوید ششٹ اور رسیندر شرما نے مل کر مرتب کیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets