aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تاریخِ اسلام میں خلفائے راشدین میں سے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا دورِ خلافت بہت پُرآشوب اور پُر فتن رہا ہے۔ اسی دور میں ’’جنگِ جمل‘‘ ہوئی جس میں دونوں متحارب فریقوں کے ہزاروں صحابہ شہید ہوئے۔ یہ وہی دور تھا جس میں حضرت علیؓ اور امیر معاویہؓ کے درمیان خوں ریزی ہوئی جس کے نتیجے میں خوارج کا فرقہ نمودار ہوا اور جس نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو بے دردی سے شہید کر دیا۔ زیر نظر کتاب کے مصنف علی محمد محمد الصلابی عربی کے نہایت ہی مشہور و معروف مصنف ہیں ۔اس کتاب میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی مکمل سوانح اور آپ کی سیرت احسن انداز میں بیان کی گئی ہے ، آپ کے بارے میں جو احادیث بیان ہوئی ہیں ان کی بنا پر آپ کا مرتبہ اور فضیلت بتائی گئی ۔علمائے اہل سنت کی نظر میں اہل بیت کا مقام و منزلت ،ان سے متعلقہ احکامات مثلا زکوۃ ، مال غنیمت اور خمس میں آپ کے حق کے بارے میں اظہار خیال کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ حضرت رضی اللہ عنہ سے متعلق جو بھی چیزیں ہیں ان سب کا ذکر اس کتاب میں کیا گیا ہے، کتاب کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے پروفیسر عبد الغفور مدنی نے اس کا اردو میں ترجمہ کیا اور پروفیسر محمد ذو الفقار نے اختصار پیش کیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets