aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
سید بدرالحسن كی تصنیف"صحت الفاظ"اردو املا اور تلفظ كے متعلق اہم كتاب ہے ۔اردو میں اكثر اعراب كا استعمال نہ ہونے كی وجہ سے غلطی كا امكان زیادہ ہوتا ہے۔حالانكہ لغات میں اعراب كی پابندی کی جاتی ہے، الفاظ اور اس كے معنی بھی دئیے جاتے ہیں لیكن اكثر لغات میں بھی یہ پابندی نظرنہیں آتی۔ایسے میں الفاظ كے تلفظ اور معنی میں غلطی كے امكانات زیادہ ہوتےہیں۔ اسی لیے كتاب ہذا میں ایسے الفاظ درج كیے گیے ہیں جن میں غلطی كا امكان زیادہ ہو ،اور صرف صحیح الفاظ درج ہیں۔ غلط الفاظ اس لیے نہیں دئے گئے كہ ان كی مزید ترویج و اشاعت نہ ہو۔اس كے علاوہ ان الفاظ كے معنی بھی درج كئے گیے ہیں تاكہ صحیح تلفظ اور املے كے ساتھ معنی سے بھی واقفیت ہوجائے۔چند ایسے الفاظ كو بھی شامل كتاب كیا گیا ہے جن میں اعراب یا ہم آواز حروف كے فرق سے معنی تبدیل ہوجاتے ہیں۔اس کے علاوہ ایسے الفاظ بھی شامل کتاب ہیں۔جن كے املا و تلفظ میں فرق ہونے كی وجہ سے خاص حالتوں میں اعراب یا املا میں تبدیلی واقع ہونے كی وجہ سے غلطی كا امكان ہوتا ہے۔اكثر یہ امكان عربی یا فارسی الفاظ كے املا و تلفظ میں ہوتا ہے۔اردومیں مستعمل عربی اسما كی جمع بنانے میں بھی اكثر غلطی ہوجاتی ہے ۔اس لیے اس كتاب میں تذكیر و تانیث سے متعلق چند مروجہ اصول وضوابط كو بھی بیان كردیا گیا ہےتاكہ اس معاملے میں صحت الفاظ كا خیال ركھا جا سكے۔اس طرح یہ كتاب اردو كے صحیح تلفظ اور املے سے متعلق تمام معلومات فراہم كرتی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets