aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
دلاور فگار اردو کے ممتاز مزاح گو شاعر تھے۔انھوں نے زندگی کی مضحک پہلووں کو اجاگر کیا۔ ان کا مزاح خوش دلی اور خوش مذاقی پر منبی ہوتا ہے اور ان کے طنز میں تہذیب نفس اور روشنی طبع کی نمود ملتی ہے۔ ان کے طنز میں تہ داری ملتی ہے جو پردہ بھی ہے اور پردہ در بھی۔ دلاور فگار کے مزاحیہ شعری مجموعوں میں انگلیاں فگار اپنی، ستم ظریفیاں، آداب عرض، شامت اعمال، مطلع عرض ہے، سنچری، خدا جھوٹ نہ بلوائے، چراغ خنداں اور کہا سنا معاف کرنا شامل ہیں۔زیر نظر کتاب "شامت اعمال"ان کا دوسرا شعری مجموعہ ہے۔جو کہ 1964 میں منظر عام پر آیا۔ جس میں مزاحیہ شاعری کے خاص تیور دیکھنے مل جاتے ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets