aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مصور غم راشد الخیری اردو ناول نگاری کا ایک ایسا اہم نام ہے جنھوں نے اردو ناول نگاری میں ایک منفرد انداز کی بنیاد ڈالی۔انھوں نے اپنے ناولوں میں مسلم سماج کی برائیوں اور مسائل کی عکاسی کی ہے۔پیش نظر ناول "شام زندگی" میں عورتوں کے ازدواج زندگی کے مسائل کو موضوع بنایاگیا ہے۔ ناول میں اس نکتہ پرسب سے زیادہ زور دیا گیا ہے کہ شادی سے پہلے فریقین کا ایک دوسرے کے عادات واطوار، خیالات اور رہن سہن ماحول سے واقف ہونا ضروری ہے۔ جس سے شادی کے بعد کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ فریقین میں ذہنی ہم آہنگی نہیں ہوگی تو پھر پس ازواج نا موافقت کی مشکلا ت پیش آئیں گی۔ اکثر والدین لڑکیوں کی خاموشی کو رضامندی سمجھ ،نکاح کردیتے ہیں۔ جس سے بعد میں فریقین میں ذہنی ہم آہنگی اور ایک دوسرے کے لیے پسندیدگی نہ ہونے کے سبب ازداوجی زندگی میں مسائل پید اہوجاتے ہیں۔ اسی اہم موضوع کو پیش نظر ناول "شام زندگی" میں پس ازدواج عورت کی زندگی کی درد بھری داستاں کوناول کے پیرائیہ میں پیش کیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets