by अशफ़ाक़ हुसैन
sheeshon ka maseeha faiz
Faiz Par Likhi Hui Ashfaq Husain Ki Panch Kitaabon Ka Majmua
aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
Faiz Par Likhi Hui Ashfaq Husain Ki Panch Kitaabon Ka Majmua
اردوکے مشہور و معروف شاعر فیض احمد فیض کی شخصیت اور کلام محتاج تعارف نہیں ہے۔سال 2011ء فیض کی صدی کی تقریبات کا سال رہا۔جس میں مختلف ادبا و شعرا نے فیض کی شخصیت اور شاعری کو مختلف انداز سے خراج تحسین پیش کی ہے۔فیض کی ادبی ،شعری خدمات کا اعتراف کیا۔ زیر مطالعہ کتاب " شیشوں کا مسیحا" اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔جس کے مصنف اشفاق حسین ہیں۔ اشفاق حسین کو فیض سے ایک والہانہ لگاو ہے۔ انہوں نے فیض پر بہت کچھ لکھا بلکہ ان کو ماہر فیض سمجھنا چاہئے۔ "شیشوں کا مسیحا" فیض کے فن اور زندگی پر لکھی گئی پانچ کتابوں کا مجموعہ ہے۔ یہ پانچوں کتابیں اشفاق حسین نے لکھی ہیں۔ جن میں فیض شخصیت اور فن، فیض حبیب عنبر دست، فیض کے مغربی حوالے، فیض ایک جائزہ، فیض تنقید کی میزان پر، شامل ہیں۔ یہ سب کتابیں فیض کی بہتر تفہیم میں معاون ہیں۔